BARISH
بارش تھی ، ہم تھے، اور گھنی ہو رہی تھی شام
تم نے لیا تھا کانپتے ہونٹوں سے میرا نام
میں نے کہا تھا آؤ یوں ہی بھیگتے چلیں
ان راستوں پہ دیر تلک گھومتے رہیں
میری کمر میں ہاتھ یہ پھولوں سا ڈال کر
کاندھے پہ میرے رکھے رہو یوں ہی اپنا سر
ہاتھوں کو میں کبھی ، کبھی بالوں کو چوم لوں
دیکھو مری طرف تو میں آنکھوں کو چوم لوں
پانی کے یہ جو پھول ہیں رخ پر کھلے ہوے
ان میں دھنک کے رنگ ہیں سارے گھلے ہوے
ہونٹوں سے ان کو چنتے رہیں خوش دلی کے ساتھ
تارے ہمیں تلاش کریں چاندنی کے ساتھ
یوں ہی کسی درخت کے نیچے کھڑے رہیں
بارش کے دیر بعد بھی لپٹے کھڑے رہیں
'تم نے کہا تھا 'آؤ چلیں رات ہو گئی
دل جس سے ڈر رہا تھا وہی بات ہو گئی
بیتے سمے کی یاد ہی رستوں میں رہ نہ جاے
یہ دل کہیں وصال کی بارش میں بہ نہ جاے
کچھ دیر ایک چپ سی رہی درمیان میں
گرہیں سی جیسے پڑنے لگی ہوں زبان میں
تم پیچھے ہٹنے والے تھے جانے کے واسطے
آنکھیں جھکا رہے تھے چرانے کے واسطے
یک دم گرا تھا پھول کوئی شاخسار سے
دیکھا تھا تم نے میری طرف اضطرار سے
بارش میں بھیگتے ہوے جھونکے ہوا کے تھے
وہ چند بے گمان سے لمحے بلا کے تھے
نشہ سا ایک چاروں طرف پھیلتا گیا
پھر اس کے بعد میں نے تمھیں کچھ نہیں کہا
Main Kya Karoon - Barfi
A charming prankster's (Ranbir Kapoor) bittersweet relationship with two women (Priyanka Chopra, Ileana D'Cruz) turns his life upside-down. Three young people learn that love can neither be defined nor contained by society's norms of normal and abnormal.
Click here to watch this video
http://www.nidokidos.org/threads/238036
Posted by: Farrukh Butt <fkamalbutt2010@gmail.com>
Reply via web post | • | Reply to sender | • | Reply to group | • | Start a New Topic | • | Messages in this topic (1) |
NidokidoS Group for best of forwarded mails
To join us , send an email to
nidokidos-subscribe@yahoogroups.com
Be the part of Nidokidos , Join our Forum
http://www.nidokidos.org
to share your emails with us, send them at
nidokidos@yahoogroups.com
===================================================
No comments:
Post a Comment